تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

’معیشت چل پڑے تو ڈالر 250 کا بھی ہوسکتا ہے‘

اسلام آباد: نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ ملکی ایکسپورٹ کی صنعت چل پڑے تو ڈالر 250 کا بھی ہوسکتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے برآمدات وقت کی ضرورت ہے، ملک میں مہنگائی کی بڑی وجہ سپلائی چین کا متاثر ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات کو بڑھا کر عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جاسکتے ہیں، صنعتوں کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ صنعتوں کی بحالی سے برآمدات کو بھی فروغ حاصل ہوگا، صنعتوں کی بحالی سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

وزیر تجارت نے کہا کہ اسمگلنگ سے ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچتا ہے، گزشتہ حکومتی دور میں برآمدات کم ہوئیں، درآمدات 78 ارب ڈالر سے 55 ارب ڈالر تک آئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے صنتوں اور معیشت کو دوبارہ بحال کرنا ہے، صنعتیں بحال ہوں گی تو معیشت کا پہیہ بھی چل پڑے گا، ملک میں چینی کے وافر ذخائر موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -