تازہ ترین

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

نگراں وزیراعظم نے کاروباری افراد کو بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کاروباری افراد کو بڑی خوشخبری سنادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے پانچویں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کی اور بتایا کہ نئی ویزہ رجیم کے حوالے سے فیصلے کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری افراد کو باآسانی ویزہ فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ کاروباری اداروں سے منسلک افراد کو بھی آسان ویزہ رجیم کی سہولت میسر ہوں گی ایسے اقدامات سے پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہونے جارہا ہے۔

دوسری جانب نگراں وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اجلاس میں دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات پر بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تعلقات خطےسمیت عالمی سطح پربہت مضبوط ہورہےہیں،چین کیساتھ پاکستان کے تعلقات بہت مضبوط ہیں، امریکاکیساتھ بھی پاکستان کےتعلقات مضبوط ہوتےجارہےہیں، سعودی عرب،مشرق وسطیٰ سمیت کئی ممالک کیساتھ تعلقات بہترہورہےہیں۔

نگراں وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نےخارجہ سطح پرلُک افریقہ پالیسی متعارف کرائی ہے، افریقی ممالک کیساتھ تعلقات بڑھانےاورتجارتی تعاون پرگفتگوکی گئی، یورپی یونین کیساتھ تعلقات کوبھی مزیدمضبوط بنانےپرگفتگوکی گئی۔

انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کیساتھ تجارت میں بڑھاواآیاہے،جی سی سی ممالک کیساتھ بھی تعلقات کو بڑھا رہے ہیں،ایس آئی ایف سی کےتحت سرمایہ کاروں کیلئےسہولت متعارف کرارہےہیں۔

نگراں وزیر خارجہ نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کےقیام کےبعدپاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی بڑھی، ون ونڈوآپریشن کےذریعےعالمی سرمایہ کارباآسانی کاروبارسیٹ اپ کرسکتےہیں، عالمی سرمایہ کاروں کولانگ ٹرم ویزےبھی دیئےجائیں گے۔

Comments

- Advertisement -