تازہ ترین

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

’پی ڈی ایم ملک کو ڈیفالٹ سے نہ بچاتی تو پیٹرول ہزار روپے لیٹر ہوتا‘

لندن: مسلم لیگ ن نے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ملک کو ڈیفالٹ سے نہ بچاتی تو آج پیٹرول ہزار روپے لیٹر ہوتا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پنجاب کے پارٹی عہدیداروں کے گرینڈ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تباہی کی اس حالت پر پہنچانے والے سب سے بڑے مجرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 70 سال میں ایسا جرم کسی نے نہیں کیا ہوگا ملک کو ڈیفالٹ پر لا کھڑا کردیا، اپنا سیاسی سرمایہ داؤ پر لگا کر پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا ہے، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کی قیمت ہم نے ادا کی ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے درد کی خاطر خلوص سے یہ قربانی ہم نے دی ہے، لکھ کر دیتا ہوں کہ انتخابات میں کامیاب بھی آپ ہی ہوں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پہلے بھی معاملہ اللہ پر چھوڑا تھا اب بھی چھوڑا ہے، اللہ آپ کو یہ صلہ کامیابیوں کی صورت میں دے گا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشی ایجنڈے کی کاپی کرکے بھارت آج کہاں پہنچ گیا ہے، آج دوسرے ممالک میں جاکر مانگ رہے ہیں تو ملک کی کیا عزت رہ گئی ہے، آج وزیراعظم دوسرے ملکوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے پر مجبور ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو اس حال تک پہنچانے والے کردار کیفر کردار کو پہنچیں گے، 25 کروڑ عوام کا مقدر تاریک کرنے والے قتل کے مجرم سے بڑے مجرم ہیں، ایسے مجرموں کو چھوڑنا بہت بڑا ظلم ہوگا یہ لوگ قابل معافی نہیں۔

Comments

- Advertisement -