تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پاکستان کی 75 فیصد آبادی موبائل استعمال کرتی ہے، رپورٹ

اسلام آباد: موبائل فون اور انٹرنیٹ کے استعمال پر نظر رکھنے والے ادارے کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ڈیٹا پورٹل کی جانب سے دنیا بھر کے ممالک کی رپورٹ جاری کی گئی جس میں شہریوں کو ملنے والی انٹرنیٹ کی سہولت اور موبائل استعمال کے حوالے سے سال 2020 اعداد و شمار بتائے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 7 کروڑ 63 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کرگئی جو گزشتہ سال کی نسبت 17 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2019 میں 1 کروڑ 10 لاکھ پاکستانیوں انٹرنیٹ سروسز استعمال کررہے تھے، رواں سال جنوری میں صارفین کی تعداد میں 35 فیصد اضافہ ہوا۔

ڈیٹا پورٹل کے مطابق پاکستان کی کُل آبادی میں سے 17 فیصد افراد ایسے ہیں جن کو انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال جنوری تک پاکستان بھر میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 3 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب پاکستان بھر میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 75 فیصد اضافے کے بعد 16 کروڑ 49 لاکھ تک پہنچ گئی، جو گزشتہ برس 96 لاکھ تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی کُل آبادی میں سے 75 فیصد شہری موبائل کے مالک ہیں۔

ڈیٹا پورٹل کے مطابق پاکستان میں پہلے نمبر پر فیس بک، دوسرے پر یوٹیوب اور پھر واٹس ایپ استعمال کیا جاتا ہے، یومیہ اربوں صارفین ان ایپس کو استعمال کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -