بدھ, اپریل 16, 2025
اشتہار

750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کا انعام جیتنے والے خوش نصیب کون ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور میں نیشنل سیونگز سینٹر نے 750 روپے مالیت کے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی کا اعلان کردیا۔

750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ پر پہلا انعام 15 لاکھ روپے ہے جبکہ دوسرے انعام کے تین فاتحین کو پانچ لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

اپریل 2025 کی قرعہ اندازی میں پہلا انعام 261227 کے پرائز بانڈ رکھنے والے فرد نے جیتا ہے جبکہ دوسرا انعام 204763، 413549 اور 992747 کا ہے۔

اس سے قبل 750 روپے کے انعامی بانڈ کی پہلی قرعہ اندازی جنوری 2025 میں ہوئی تھی۔

یہ پڑھیں: ڈیجیٹل پرائز بانڈز کیسے خریدے جاسکیں گے؟ بڑی خبر آگئی

جنوری میں 1500000 کا پہلا انعام پرائز بانڈ نمبر 271541 نے جیتا تھا جبکہ دوسرا انعام جس کی مالیت پانچ لاکھ رپے تھی ٹکٹ نمبر 4904433 اور 31765653 کو دیا گیا تھ۔

پرائز بانڈز کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور بچت کی ایک مقبول شکل سمجھا جاتا ہے جو افراد کو متواتر قرعہ اندازی کے ذریعے نقد انعامات جیتنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اور سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز  کے زیر انتظام پرائز بانڈز کو ایک محفوظ، خطرے سے پاک سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے کیونکہ انہیں ریاست کی حمایت حاصل ہے۔

وہ روپے سے لے کر مختلف قیمتوں میں دستیاب ہیں۔ 100 سے روپے 40,000 اور نامزد بینکوں اور بچت مراکز سے خریدا جا سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں