پاکستان شہریوں کی بڑی تعداد پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری کرتی ہے کیونکہ اسے محفوظ تصور کیا جاتا ہے، پرائز بانڈ پر کوئی ماہانہ منافع تو فراہم نہیں کیا جاتا لیکن لوگوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے انعامی رقم دی جاتی ہے جو باقاعدہ سے منعقد ہوتے ہیں۔
سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے 60 کی دہائی سے پرائز بانڈ اسکیم متعارف کروائی اور مرکزی بینک اس کے منیجر کے طور پر فرائض انجام دیتے ہیں۔
تین ماہ کے وقفے کے ساتھ نیشنل سیونگز قرعہ اندازی منقد کرتا ہے اور جیتنے والے خوش نصیبوں کے نمبرز کا اعلان کیا جاتا ہے۔
اس اسکیم کا مقصد فنڈز اکٹھا کرنا تھا اور عام آدمی کے لیے کسی نقصان کے بغیر فنڈز رکھنے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔
750 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی
سال 2024 کے شیڈول کے مطابق 750 روپے کے پرائز بانڈ کی اگلی بلیٹنگ 15 اکتوبر بروز منگل کو نیشنل سیونگز ڈویژن کے فیصل آباد آفس میں ہوگی۔
750 روپے کے پرائز بانڈ جیتنے کی انعامی رقم
اس بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 1.5 ملین روپے ہے جبکہ دوسرے انعام کے تین امیدواروں کو پچاس لاکھ روپے دیے جاتے ہیں جبکہ 1696 تیسرے انعامات ہیں جن کے فاتحین کو 9300 روپے کا نقدم انعام دیا جاتا ہے۔