جمعرات, اکتوبر 17, 2024
اشتہار

750 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والے افراد کیلیے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

750 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والے افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

پاکستان شہریوں کی بڑی تعداد پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری کرتی ہے کیونکہ اسے محفوظ تصور کیا جاتا ہے، پرائز بانڈ پر کوئی ماہانہ منافع تو فراہم نہیں کیا جاتا لیکن لوگوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے انعامی رقم دی جاتی ہے جو باقاعدہ سے منعقد ہوتے ہیں۔

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے 60 کی دہائی سے پرائز بانڈ اسکیم متعارف کروائی اور مرکزی بینک اس کے منیجر کے طور پر فرائض انجام دیتے ہیں۔

- Advertisement -

تین ماہ کے وقفے کے ساتھ نیشنل سیونگز قرعہ اندازی منقد کرتا ہے اور جیتنے والے خوش نصیبوں کے نمبرز کا اعلان کیا جاتا ہے۔

اس اسکیم کا مقصد فنڈز اکٹھا کرنا تھا اور عام آدمی کے لیے کسی نقصان کے بغیر فنڈز رکھنے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔

فیصل آباد میں 750 روپے والے پرائز بانڈ کے انعام جیتنے والے افراد کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

750 روپے کے برائز بانڈ رکھنے والے شہری لسٹ میں اپنا نمبر چیک کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں