ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

مفت آئی ٹی کورسز کرنے کے لئے ٹیسٹ کب ہوگا؟ نوجوانوں کے لیے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 7500 نوجوان مفت آئی ٹی کورسز کے ٹیسٹ کے لئے اتوار کو گورنر ہاؤس آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی زیر صدارت گورنر ہاؤس کے افسران کا اجلاس ہوا، اجلاس میں آئی ٹی کورسز کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے گورنر سندھ کو تفصیلی بریفنگ دی ، گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے افسران تندہی سے کام کریں، مسائل کے حل کے بعد سائلین کو فیڈ بیک دیا جائے۔

- Advertisement -

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ رات 12 بجے کے بعد سائلین ہر طرف سے مایوس ہوکر گورنر ہاؤس کا رخ کرتے ہیں، ان کے مسائل حل کرنا افسران کے فرائض میں شامل ہے، عہد کیا ہے کہ مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کروں گا، امید کی گھنٹی کے اوقات میں سینئر افسران کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی ٹیسٹ کےحوالےسے سارے انتظامات آج مکمل کرلئےجائیں، 7500 نوجوان ٹیسٹ کے لئے اتوار کو گورنر ہاؤس آئیں گے، ان کی سیکیورٹی، گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے جامع انتظامات یقینی بنائے جائے، اتوارکے روز افسران کو ان کی ذمہ داریوں سے آج ہی آگاہ کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں