منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

فلپائنی لڑکی پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار، نکاح کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

فلپائن سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے پاکستان نوجوان کے ساتھ سوشل میڈیا کی دوستی کو شادی میں بدلتے ہوئے آن لائن نکاح کر لیا۔

پاکستانی نوجوان اوشاق شیخ کا تعلق لاڑکانہ کے علاقے غازی عباس کالونی سے ہے جس نے اپنی فلپائنی دوست مانیکا شادی کر لی۔ دلہا دلہن کے گھروں میں شادی کی تقریب منعقد کی گئی جبکہ نکاح خواں نے موبائل فون پر نکاح پڑھایا۔

اوشاق کا کہنا ہے کہ مانیکا سے ایک سال قبل فیس بک پر دوستی ہوئی، وہ پاکستان آنا نہیں چاہتی تھی اور مجھے نکاح سے پہلے فلپائن کا ویزہ نہیں ملا۔

گزشتہ ماہ کراچی سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے بھارت کی ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والے ارباز سے ورچوئل نکاح کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں