ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

پنجاب کے عوام کی سہولت کیلیے بڑے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عوام کی سہولت کیلیے بند روڈ ایلی ویٹڈ پراجیکٹ کے دونوں پیکیج کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

محسن نقوی کو چیف انجینئر ایل ڈی اے نے پراجیکٹ سے متعلق بریفنگ دی۔ انہیں بتایا گیا کہ 7.3 کلو میٹر طویل کنٹرولڈ ایکسس کو ریڈور بند روڈ پراجیکٹ کی تعمیر 4 ماہ میں مکمل ہوگی۔

نگراں وزیر اعلیٰ نے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر کام کے دوران ٹریفک رواں رکھنے کیلیے بہترین انتظام کیا جائے، پیکیج ون میں نیازی تا سگیاں انٹرچینج تعمیر ہوگا۔

- Advertisement -

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پیکیج ٹو میں سگیاں انٹرچینج تا بابو صابو انٹرچینج کنٹرولڈ ایکسس کو ریڈور تعمیر ہوگا، پراجیکٹ کے تحت 4 لین پر مشتمل دو رویہ ہائی رائز سڑک تعمیر کی جائے گی، کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور کے اطراف میں بھی سڑکیں تعمیر کی جائیں گی۔

مزید بتایا گیا کہ دوطرفہ ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کیلیے 9 سب ویز تعمیر کیے جائیں گے، کنٹر ولڈ ایکسس کوریڈور کی تکمیل سے روزانہ ایک لاکھ 30 ہزار گاڑیاں گزریں گی، کوریڈور کی وجہ سے وقت اور ایندھن کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں