ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 76 مریض انتقال کر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کرونا وائرس سے ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 76 مریض انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 543 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 ہزار 402 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے کرونا کے 2 ہزار 379 نئے کیسز مثبت آئے۔

- Advertisement -

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.82 فی صد رہی، اب تک 1 کروڑ 24 لاکھ 44 ہزار 42 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 8 لاکھ 77 ہزار 130 ہو گئی ہے، جب کہ 7 لاکھ 88 ہزار 768 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، کرونا کے تشویش ناک مریضوں کی تعداد 4 ہزار 376 ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کرونا ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، اب تک 19 لاکھ 66 ہزار 837 افراد کو ویکسین کا ایک ڈوز لگ چکا ہے، جن لوگوں کو دونوں ڈوز لگ چکے ہیں ان کی تعداد 9 لاکھ 64 ہزار 227 ہے، جب کہ اب تک مجموعی طور پر 38 لاکھ 36 ہزار 291 ڈوزز لگائے جا چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں