پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

روسی حملوں میں اپریل سے اب تک 790 شہری ہلاک ہو چکے ہیں، شامی آبزرویٹری

اشتہار

حیرت انگیز

لندن :سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہاہے کہ ادلب میں روسی حملوں کی وجہ سے اپریل کے اواخر سے اب تک سات سو نوے شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں قائم کی گئی سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے اعداد و شمار میںبتایاگیاکہ ادلب میں روسی حملوں کی وجہ سے اپریل کے اواخر سے اب تک سات سو نوے شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

برطانیہ میں قائم اس ادارے نے مزید بتایا کہ اس مدت کے دوران ہونے والی لڑائی میں دو ہزار فائٹر بھی مارے جا چکے ہیں، جن میں سے نو سو کے قریب شامی فورسز کے اہلکار تھے۔

بیان کے مطابق 2011میں شروع ہونے والے شامی تنازعے کے نتیجے میں اب تک کم ازکم تین لاکھ ستر ہزار افراد ہلاک جبکہ کئی لاکھ اپنے گھروں سے محروم ہو چکے ہیں۔

عالمی برادری کی کوشش ہے کہ اس لڑائی کو روکنے کی خاطر پرامن راستہ تلاش کیا جائے, اقوام متحدہ کی طرف سے ایسی ہی کئی کوششوں کے باوجود یہ تنازعہ ابھی تک حل نہیں ہو سکا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں