منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

بجلی صارفین پر ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بجلی صارفین پر 967 ارب روپے کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کرلی گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے سرکاری بجلی تقسیم کار 6 کمپنیوں نے درخواستیں نیپرا میں جمع کروادیں۔

کمپنیوں کی جانب سے درخواستیں مالی سال 2024-25 کی ریونیو ضروریات کی مد میں دائر کی گئی ہیں۔

گیپکو کی 376 ارب اور میپکو کی 160 ارب روپے وصولی کی درخواست کی گئی ہے، کیسکو نے 236 ارب اور ٹیکسو نے 92 ارب وصولی کی درخواست کی ہے۔

پیسکو کی جانب سے 67 ارب جبکہ سیپکو نے 35 ارب 70 کروڑ وصولی کی درخواست کی ہے۔

نیپرا بجلی کمپنیوں کی درخواستوں پر 2 اپریل کو سماعت کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں