ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

مسلسل ساتویں ہفتے چینی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مسلسل ساتویں ہفتے چینی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اس کی فی کلو اوسط قیمت 141 روپے 36 پیسے تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا کہ مسلسل ساتویں ہفتے چینی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، ایک ہفتے میں چینی 1 روپے 1 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوئی۔

ایک ہفتے کےد وران 21 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کیلے 3 روپے 89 پیسے فی درجن، ڈھائی کلو گھی کاٹن 16 روپے 4 پیسے مہنگا ہوا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی تصدیق کر دی

دال مونگ 3 روپے 58 پیسے، لکڑی 13 روپے 14 پیسے فی من، آٹے کا 20 کلو تھیلا 6 روپے 59 پیسے، دال مسور 1 روپے 23 پیسے فی کلو، بیف 2 روپے 88 پیسے فی کلو جبکہ مٹن 2 روپے 37 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

حالیہ ہفتے 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ٹماٹر 27 روپے 75 پیسے، آلو 9 روپے 97 پیسے، پیاز 13 روپے 44 پیسے، انڈے 27 روپے 35 پیسے فی درجن سستے ہوئے۔

ایک ہفتے میں برائلر مرغی 9 روپے 87 پیسے فی کلو سستی ہوئی جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 41 روپے 82 پیسے سستا ہوا اور دال ماش، لہسن اور دال چنا بھی سستی ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں