پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

کنٹینر میں خوفناک آتشزدگی، ڈرائیور 8 کاروں سمیت جل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد : کاروں کو ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل کرنے والے کنٹینر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کنٹینر اور اس پر لدی 8کاریں جل کر خاکسر ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں ایک کنٹینر جس میں آٹھ کاریں دوسرے شہر منتقل کی جا رہی تھیں کہ اس اچانک میں آگ لگ گئی جس سے ڈرائیور بھی جھلس گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ قومی شاہراہ پر ظہیر آباد شہر میں دوپہر 1:30 بجے سے 2:00 بجے کے درمیان پیش آیا۔ آگ پر قابو پانے کے لیے تین فائر ٹینڈرز کو فوری طور پر موقع پر بھیجا گیا جبکہ ڈرائیور کو 20 فیصد جھلسنے کے سبب فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

- Advertisement -

آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دھماکوں کے ساتھ تیزی سے پھیلتی چلی گئی، جائے وقوعہ پر آگ کے بلند شعلے اور سیاہ دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ 3فائر ٹینڈرز کا عملہ بھی ابتدائی طور پر قابو پانے میں ناکام رہا۔

حادثے کے بعد مصروف ترین شاہراہ پر ٹریفک جام ہوگیا ابتدائی اطلاعات تک آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ مقامی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں