تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

مقبوضہ کشمیر کے 80 لاکھ شہری بھارتی کرفیو کا سامنا کررہے ہیں، وزیرخارجہ

اسلام آباد : شاہ محمود قریشی نے چیئرمین پارلیمانی کمیشن امور کشمیر سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت کو بدلنے کے در پے ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی سے چیئرمین پارلیمانی کمیشن امور کشمیر شہریار آفریدی نے ملاقات کی، اس دوران مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق سمیت باہنی دلچسپی کے ماور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر خارجہ نے پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہونے پر شہریار آفریدی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے 80 لاکھ شہری بھارتی کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کو بہیمانہ تشدد اور بربریت کا نشانہ بنارہی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت کو بدلنے کے در پے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہندو توا سوچ کی حامل بھارتی سرکار کے پس پردہ عزائم سے آگاہ ہیں، بھارتی عزائم سے عالمی برادری کو متواتر مطلع کرتے آرہے ہیں، وزیرخارجہ نے توقع ظاہر کی نئے چیئرمین کے تقرر سے کشمیر کمیٹی مزید فعال ہوگی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شہریار آفریدی کشمیر کاز کو مزید اجاگر کرنے میں معاونت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے شہریار آفریدی کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

Comments

- Advertisement -