اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے80 لاکھ شہری 10 ماہ سے بھارتی استبداد کا سامنا کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ کی زیر صدارت سابق خارجہ سیکریٹریز کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں کرونا صورتحال،معاشی مضمرات، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرونا ایک عالمی وبائی چیلنج ہے،پاکستان جیسی ترقی معیشتوں پر وبا کےاثرات شدید نوعیت کے ہیں،وزیر اعظم کی ڈیٹ ایلیف تجویز کو عالمی پذیرائی مل رہی ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے80 لاکھ شہری 10 ماہ سے بھارتی استبداد کا سامنا کر رہے ہیں،کرونا وبا کے بعد مظلوم کشمیری دہرا لاک ڈاؤن بھگت رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایل اوسی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے،بھارت دانستہ طور پر خطے کا امن و امان تہہ و بالا کرنا چاہتا ہے،عالمی برادری کوبھارت کے جارحانہ رویے کا فوری نوٹس لینا چاہیے،بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔
بھارتی فوج کے جعلی مقابلوں میں کشمیریوں کے قتل پر پاکستان کی شدید مذمت
یاد رہے کہ دو جون کو ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں میں کشمیری نوجوانوں کے قتل پر شدید تشویش ہے۔