منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کراچی: فائزہ کے اغوا کا ڈراپ سین، ماں نے اپنی مرضی سے بچی رشتے داروں‌ کوسونپی تھی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:‌ نیپئر روڈ سے اغوا ہونے والی آٹھ ماہ کی بچی کے کیس کا معمہ حل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ننھی فائزہ کو ماچکو کے قریب یوسف گوٹھ سے بازیاب کرا لیا، اس کارروائی میں ایک ملزم گرفتار کیا گیا ہے.

ڈی آئی جی ساؤتھ نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ والدہ نے اپنی مرضی سے بچی کو جاننے والوں کوسونپا تھا.

یاد رہے کہ 14 ستمبر کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ شہر قائد کے علاقے اولڈ سٹی ایریا میں نامعلوم خاتون ماں سے 8 ماہ کی بچی کو چھین کر فرار ہوگئی۔ یہ واقعہ نیپیئر تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا.

پولیس نے واقعے کو ابتدا ہی میں مشکوک قرار دے دیا. بچے کے والدین بھی اپنے بیانات مسلسل بدلتے رہے. ماں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ بچی کو جنات لے گئے ہیں.

البتہ اب ننھی فائزہ کو بازیاب کروا لیا گیا ہے.

ڈی آئی جی ساؤتھ نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ اس وقت کوئی بچہ اسکول سے اغوانہیں ہوا، لاپتا ہونےوالےایک سو چھیالیس میں سےایک سو بیس بچےمل گئےہیں، افواہوں سےسوسائٹی پریشان ہوتی ہے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں