اسلام آباد : پارلیمنٹ ہاؤس میں غیرمتعلقہ افراد کے داخلے پر8 سیکیورٹی اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں غیرمتعلقہ افراد کے داخلے کے معاملے پر اسپیکرقومی اسمبلی نے 8 سیکیورٹی اہلکارمعطل کردیے۔
ذرائع نے کہا کہ سارجنٹ ایٹ آرمزکو معطل اہلکاروں کیخلاف انکوائری کی بھی ہدایت کردی ہے ، معطل اہلکار پارلیمنٹ ہاؤس کےداخلی دروازوں پر تعینات تھے۔
ذرائع قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ غیرمتعلقہ افراد کو بغیرکارڈ کے پارلیمنٹ ہاؤس میں جانےدیاگیا اور غیرمتعلقہ افرادنےپارلیمنٹ میں بعض ارکان،وزراکوروک کرتصاویربنانے کا کہا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نےاسپیکرقومی اسمبلی سے شکایت بھی کی تھی۔