جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں 8 ہزار خواتین ٹیچرز کو میوزک کی ٹریننگ دی جائیگی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں خواتین اساتذہ کو میوزک آرٹ سکھانے کے دوسرے مرحلے میں سرکاری اور نجی اسکولوں کی 8 ہزار خواتین اساتذہ کو تربیت دی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت ثقافت اور تعلیم کی جانب سے نرسری اسکولوں کی خواتین ٹیچرز کے ٹریننگ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں 8 ہزار معلمات کی ٹریننگ ہوگی چار ہفتوں پر مشتمل اس تربیتی کورس کا آغاز ستمبر سے ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق ٹریننگ پروگرام کے تحت ٹیچرز کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے انہیں صوتی خصوصیات اور میوزک کے حوالے سے مکمل معلومات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ ان کی بنیاد پر بچوں میں میوزک کا شوق پیدا کرسکیں اور ان کی جمالیاتی حس کو جلا بخش سکیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس حوالے سے تربیتی پروگرام کے پہلے مرحلے میں سات ہزار سے زائد سرکاری اور نجی اساتذہ کو تربیت دی جا چکی ہے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں