تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سفاک والدین کی وجہ سے8 سالہ بچی جاں بحق

امریکی ریاست ٹیکساس میں والدین کی سخت سزا کی وجہ سے 8 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے اڈیسہ میں میاں بیوی نے 8 سالہ بچی کو کئی گھنٹوں تک قلا بازیاں کھانے کی سزا دی۔

سزا کی وجہ سے بچی کو شدید گرمی لگی جس کے بعد اُس کے جسم میں پانی کی شدید کمی ہوئی اور یہی بات اُس کی موت کا باعث بن گئی۔

پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بچی کے والدین کو گرفتار کرلیا، ملزمان کی شناخت ڈینئل اور ایشلے سچوارز کے ناموں سے ہوئی۔  پولیس حکام کے مطابق بچی کا قتل 29 اگست کو ہوا جس کے بعد جوڑے کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ بچی کا قتل والدین کی غفلت کی وجہ سے ہوئی کیونکہ انہوں نے بچی کو ناشتہ نہیں دیا اور مسلسل قلابازیاں کھانے کی سزا دی، اس دوران اُسے کچھ بھی کھانے پینے کی اجازت نہیں تھی۔

ڈاکٹرز کے مطابق شدید گرمی کی وجہ سے بچی کے جسم میں پانی کی کمی ہوئی اور یہی اُس کی موت کی وجہ بھی بنی۔

Comments

- Advertisement -