جمعہ, جولائی 5, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں مزید 80 فیکٹریاں کھل گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں فروری کے مہینے میں مزید 80 فیکٹریاں کھل گئیں۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں فروری کے مہینے میں 4.3 بلین ریال کی سرمایہ کاری پر مبنی تقریباً 80 نئی فیکٹریوں نے مختلف مصنوعات کی تیاری کا آغاز کر دیا۔

سعودی وزارت صنعت و معدنی وسائل کے مطابق جنوری میں 164 فیکٹریوں نے کام شروع کیا تھا۔

- Advertisement -

فروری میں غیر دھاتی معدنیات کی صنعت میں 30، خوراک کے کاروبار میں 12، تشکیل شدہ معدنیات کے شعبے میں 8، ربڑ اور پلاسٹک کی تجارت میں 5 اور کیمیکلز کی پیداوار میں 4 فیکٹریاں شامل ہیں۔

فروری کے مہینے میں وزارت صنعت و معدنی وسائل کی جانب سے 85 صنعتی لائسنس جاری کیے گئے ہیں، جن میں چھوٹے کاروباری ادارے سب سے آگے رہے۔

ریاض ریجن میں 37 فیکٹریوں کو، ایسٹرن ریجن میں 21 فیکٹریوں کو، مکہ مکرمہ میں 8، مدینہ منورہ اور القصیم میں 5، 5، عسیر 4 اور الجوف ریجن 3 فیکٹریوں کو لائسنس دیے گئے۔

صنعت و معدنی وسائل کے نائب وزیر اسامہ بن عبدالعزیز الزمل کے مطابق سعودی وژن 2030 کے تحت مملکت میں کارخانوں کی تعداد میں 50 فی صد اضافہ ہو چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں