سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ’جوازات‘ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ماہ اقامہ اور قانون محنت کی خلاف ورزیوں پر 8 ہزار سے زائد افراد کے خلاف فیصلے جاری کئے جا چکے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ جوازات کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں ادارے کی انتظامی کمیٹیوں نے سعودی شہریوں اور غیرملکیوں کے خلاف اقامہ، محنت اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی جن کے کیسز متعلقہ اداروں کو ارسال کیے گئے جہاں سے خلاف ورزیوں کے مطابق فیصلے جاری کئے گئے۔
جوازات کے ترجمان کے مطابق خلاف ورزیوں پر مختلف نوعیت کی سزائیں دی گئیں جن میں قید، جرمانے اور مملکت سے بے دخلی شامل ہے۔
محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ’جوازات‘ نے تمام شہریوں اور مملکت میں مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ مقررہ اقامہ، محنت اور سرحدی قوانین کا احترام کریں تاکہ کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں رہائش کے لیے آپ کے پاس اقامہ ہونا ضروری ہے جس کی وجہ سے آپ قانونی رہائشی تصور کیے جاتے ہیں اور اقامہ کی تجدید بھی کروانی لازمی ہوتی ہے۔
2023 کے سروے کے مطابق سعودی عرب میں غیر ملکیوں کی کل تعداد 10 ملین سے زائد ہے، سعودی گیزٹ میں گزشتہ سال کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی، پاکستانی، مصری، یمنی اور بنگالی ایک کروڑ سے زائد افراد ملازمت کررہے ہیں۔
سعودی عرب میں تین ملین ہندوستانی، 25 لاکھ پاکستانی، 2.2 ملین مصری، 1.4 ملین یمنی اور 1.2 بنگالی شہری موجود ہیں۔
سعودی عرب ایگزٹ اور ری انٹری ویزا فیس
ایگزٹ اور ری انٹری ویزا میں توسیع کے لیے اپ ڈیٹ شدہ فیس 103.5 سعودی ریال ہے۔
اقامہ تجدید فیس
سعودی عرب میں ابشر بزنس پلیٹ فارم نے رہائشی اجازت نامے یا اقامہ کی تجدید کی فیس 57.75 سعودی ریال میں مقرر کی ہے۔
فائنل ایگزٹ کی فیس 70 سعودی ریال مقرر کی گئی ہے، اقامہ کے اجرا کی تازہ ترین فیس 5.75 سعودی ریال مقرر ہے۔
کویت میں فیملی سمیت 4 اقسام کے ویزوں سے متعلق اہم خبر
تاہم غیرملکیوں کے لیے پاسپورٹ کی معلومات کو اپ ڈیٹ کرنے کی فیس 69 سعودی ریال ہے۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں ابشر بزنس پلیٹ فارم میں کہا گیا ہے کہ فیس افراد کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بدلے وصول کی جاتی ہے۔