جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

اسلام آباد: انتظامیہ کی بڑی کاروائی’’اٹھارہ ہزار لیٹر زہریلا دودھ‘‘ پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مقامی انتظامیہ کے مجسٹریٹ عبد الہادی نے پولیس کے ہمراہ ٹول پلازہ پر کاروائی کرتے ہوئے اٹھارہ ہزار لیٹرزہریلا دودھ قبضے میں لیتے ہوئے 15 ملزمان کو حراست میں لےلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے ٹول پلازہ کے قریب کاروائی کی، جس میں ’’بھیرہ سے اسلام آباد‘‘ سپلائی ہونے والے زہریلے دودھ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئےاٹھارہ ہزار لیٹر دودھ ضبط کرلیا ہے، فوڈ انسپیکٹرنے جانچ پڑتال کے بعد دودھ میں یوریا کھاد کی ملاوٹ کی تصدیق کرتے ہوئے اسے مضر صحت قرار دے دیا ہے ۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کاروائی کے دوران مضر صحت دودھ ضبط کرنے کے ساتھ، پندرہ ملزمان کو گرفتار دس گاڑیاں بھی قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

 دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ساڑھے سات سو کلو ملاوٹ شدہ کھویا برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ ایک اور کاروائی میں انتظامیہ نے بائیس ہزار لیٹر ڈیزل کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ڈیزل بھی ضبط کرلیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ کچھ روز سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں غیر معیاری اشیاء کے سبب بڑے حادثات پیش آچکے ہیں۔

چند روز قبل لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 32 افراد جاں بحق ہوتے تھے ،جبکہ فیصل آباد میں زہریلہ دودھ پینے کے باعث 94 بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جبکہ اس سے قبل پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان میں ولیمے کا غیر معیاری کھانا کھانے کے سبب ایک ہی گھرانے کے سات بچے متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں       لیہ: زہریلی مٹھائی کی فرانزک رپورٹ جاری، اموات کی تعداد 29 ہوگئی

اس طرح کے مزید واقعات سے  بچنے کے لئے حکومت پنجاب نے غیر معیاری کھانے بنانے والوں کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں