بدھ, ستمبر 25, 2024
اشتہار

سندھ میں 5 سالوں میں 81 صنعتی یونٹس بند ہو چکے

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ میں توانائی بحران کے باعث گزشتہ پانچ برسوں کے دوران 10 ٹیکسٹائل اور پانچ شوگر ملوں سمیت 81 صنعتی یونٹس بند ہو چکے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ میں توانائی بحران کے باعث گزشتہ پانچ برسوں کے دوران 10 ٹیکسٹائل اور پانچ شوگر ملوں سمیت 81 صنعتی یونٹس بند ہو چکے ہیں۔ یہ انکشاف سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ہوا ہے۔

سندھ اسمبلی میں پارلیمانی سیکریٹری برائے صنعت و تجارت علی احمد جان نے بتایا کہ بجلی کے بحران نے صنعتی سرگرمیوں کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے اورانڈسٹری والے سخت پریشان ہیں۔

- Advertisement -

سندھ اسمبلی میں محکمہ صنعت وتجارت سے متعلق وفقہ سوالات کے دوران ارکان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکریٹری برائے صنعت وتجارت علی احمد جان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت صنعتکاروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کررہی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی اعتراف کرچکے ہیں مہنگی بجلی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے صنعتوں کو کئی مشکلات درپیش ہیں اور بہت سی صنعتیں بند ہو گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں