بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

نومبر میں81 لاپتہ افراد گھروں کو پہنچ گئے ہیں، کمیشن نے سپریم کورٹ کو بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : لاپتہ افراد کمیشن نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ نومبر میں 81 افراد گھروں کو پہنچ گئے ہیں اور مجموعی طور پر لاپتہ افراد 6926 کیسز نمٹائے جا چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاپتہ افراد کمیشن رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ، جس میں بتایا گیا ہے کہ نومبر میں 81 افراد گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ مجموعی طور پر 9133 افراد کے لاپتہ ہونے کی شکایات ملیں، کمیشن نے 5574 کا سراغ لگایا جبکہ 3743 افراد گھروں کو پہنچ چکے ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا ہے کہ لاپتہ قرار دیے گئے 974 افراد حراستی مراکز، 616 جیلوں میں ہیں جبکہ مجموعی طور پر 241 لاپتہ افراد کی لاشیں ملیں۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر لاپتہ افراد 6926 کیسز نمٹائے جا چکے ہیں اور 30 نومبر تک لاپتہ افراد کے 2207 مقدمات زیر التواء ہیں۔

لاپتہ افراد کمیشن کا کہنا تھا کہ نومبر میں کمیشن کو 98 کیسز موصول ہوئے اور 101 نمٹائے گئے۔

اس سے قبل 8 ستمبر کو وزیراعظم شہباز شریف کی لاپتہ افراد سے متعلق کمیٹی کی یقین دہانی کے بعد اہل خانہ نے جبری گمشدگیوں کے خلاف 50 روزہ دھرنا ختم کر دیا تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی کمیٹی کی جانب سے یقین دہانی کے بعد لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے کوئٹہ کے ریڈ زون میں 50 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں