تازہ ترین

بیوی کی محبت میں 81 سالہ شہری اسپتال کے باہر ساز بجانے لگا

روم : عمررسیدہ شخص اسپتال میں داخل اپنی بیوی سے نہ مل پایا تو گلی میں بیٹھ کر اپنی بیوی کیلئے باجا بجانا شروع کردیا، گانے باجے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انٹر نیٹ پر اکثر ایسی ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بعض اوقات حیرانگی کا مظاہرہ کرتے ہیں جبکہ بعض اوقات صارفین کی جانب سے محبت بھرے تبصرے سامنے آتے ہیں ایسی ہی ایک ویڈیو ان دنوں انٹرنیٹ پر وائرل ہے جس میں معمر شوہر کو اپنی بیوی کیلئے باجا بجاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واقعہ کچھ یوں پیش آیا کہ 81 سالہ اطالوی شہری اسپتال میں زیر اپنی بیوی سے ملاقات کیلئے پہنچا تو انتظامیہ نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اسے بیوی سے ملنے سے روک دیا جس پر اسٹیفانو بوزینی نامی شہری نے گلی میں بیٹھ کر اپنی اہلیہ کیلئے ساز بجانے شروع کردئیے۔

47 سالہ اطالوی شہری کی اپنی بیوی کیلئے محبت بھر اس عمل کو موقع پر موجود ایک شخص نے اپنے کیمرے میں محفوظ کرکے سماجی رابطے کی ویب سائٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

Ciao Maurizio ,quello che avete fatto per la mamma è stato un bellissimo gesto e anche molto emozionante, lo voglio…

Posted by Valerio Marangon on Sunday, November 8, 2020

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اطالوی فوج کے الپینی ماؤنٹین انفنٹری کے ریٹائرڈ ممبر بوزینی اپنی وردی اور ٹوپی پہن کر اسپتال کے باہر ایک سٹول پر اپنے باجے کے ساتھ بیٹھے ہیں۔

اس جوڑے نے 1973 میں شادی کی تھی اور اطلاعات کے مطابق وہ اپنی پوری زندگی ایمیلیا رومگنا نامی قصبے میں ایک ساتھ رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -