تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

چوبیس گھنٹوں کے دوران 813 برطانوی شہری کرونا سے ہلاک

لندن : کرونا وائرس میں مبتلا 813 برطانوی شہری گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار سے زائد ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چار ہزار نو سو تیرہ افراد میں جان لیوا وبا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 48 ہزار 377 تک پہنچ گئی۔

برطانیہ میں تیزی سے ہونے والی اموات اور وائرس کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ سے شہری شدید خوف میں مبتلا ہیں تو دوسری جانب کچھ شہریوں نے وائرس کو مذاق سمجھا ہوا ہے، جس کے بعد حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید سختی کردی ہے۔

حکومتی احکامات کے بعد لاک ڈاؤن والے علاقوں کی شاہراؤں پر پولیس نے چیک پوسٹیں قائم کر رکھیں ہیں اور غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے والے شہریوں پر جرمانے عائد کیے جارہے ہیں۔ حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف پولیس کی سخت کاروائیاں جاری ہیں۔

برطانیہ میں کرونا سے ہلاکتیں،50 فیصد سے زائد اولڈ ہوم کے معمر افراد شامل ہونے کا انکشاف

خیال رہے کہ لندن سکول آف اکنامکس کی ریسرچ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ برطانیہ اور یورپ میں کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں سے نصف اولڈ ہوم کے مکین تھے۔

تحقیقی رپورٹ کے مطابق اولڈ ہومز کے رہائشی معمر افراد کو ہسپتالوں میں داخل کرنے سے انکار کیا گیا تھا اور انہیں بھیڑ بکریوں کی طرح کرونا وائرس کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا تھا، جس کے بعد برطانیہ کے 92 مختلف اولڈ ہومز نے ایک ہی دن میں کرونا سے سینکڑوں اموات رپورٹ کی تھیں۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں