پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

امبانی فیملی نے سونے اور چاندی سے بنی ساڑھیوں کا آرڈر کس کے لیے دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

 ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن، نیتا امبانی نے اپنے بیٹے اننت امبانی کی شادی سے پہلے بنارسی ساڑھیوں کی خریداری کیلئے ورانسی پہچ گئیں۔

 بنارسی ساڑیاں تخلیقی صلاحیتوں کا شاہکار ہیں، اور یہ بلاشبہ ہر موقع کے لیے بہترین ہیں، تاہم نیتا امبانی بھی اپنے بیٹے کی شادی کی تیاری کے سلسلے میں بھارت کے مقدس شہر وارانسی پہنچی جہاں انہوں نے بڑی تعداد میں ساڑھی کا آڈر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیتا امبانی نے وارانسی میں بنارسی کے مختلف تاجروں اور کاریگروں کو ہوٹل میں مدعو کیا،  جہاں انہوں نے تقریباً 50-60 ساڑھیوں کا آڈر دیا۔ انہوں نے ساڑھے ڈیزائن کرنے والوں کی دستکاری کی حقیقی تعریف کی۔

- Advertisement -

تاجروں  نے امبانی خاندان کی جانب سے ساڑھیوں کے آرڈر ملنے پر خوشی کا اظہار کیا، بنارسی ہینڈلوم بنانے والے چھوٹے لال پال نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیتا امبانی کو ان کی ’لکھا بوٹی‘ ساڑھی پسند آئی اور میں بہت پرجوش ہوں کیوں کہ آج ہماری نسل کا کام کامیاب ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بنارس کے پرانے کاریگر ہیں، ہم تیسری نسل کے ہیں، ہمارے دادا اور والد نے یہ کام شروع کیا تھا، ہم جو ساڑھی بنا رہے ہیں، اس کا نام ’لکھا بوٹی‘  اس خصوصی ساڑھی کو تیار کرنے کے لیے تین بار چناری کا استعمال کیا جاتا ہے اور اسے بنانے میں 60 سے 62 دن لگتے ہیں۔

وارانسی کے ایک اور ساڑھی بنانے والے نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں نیتا امبانی کی جانب سے 15 سے 20 ساڑھی بنانے کا آڈر ملا ہے۔

واضح رہے کہ تمام ساڑیاں اصلی زری سے بنائی جائے گی، جن میں چاندی اور سونے کے دھاگے کا استعمال کیا جائے گا، ایک ساڑھی پر چاندی کا 58-60 فیصد اور سونا کے 1.5 فیصد استعمال کیا جائے گا۔ سونے اور چاندی کے دھاگوں والی ساڑیوں کی قیمت 2 لاکھ روپے سے 6 لاکھ روپے تک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں