اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

اب میرا فیس بک پر کوئی اکاؤنٹ نہیں، ریحام خان کا ٹویٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ریحام خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ اب انکا کوئی فیس بک اکاؤنٹ نہیں، انھوں نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبروں سے دلبرداشتہ ہوکر ڈیلیٹ کردیا، جس پر اْن کے 89,700 فالوورز تھے جبکہ شادی کے بعد ٹوئیٹر پر ریحام خان کے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اورمعروف ٹی وی اینکر ریحام خان کی بلاآخر شادی ہوگئی لیکن  شادی سے قبل سوشل میڈیا پر افواہوں کا سلسلہ جاری رہا، عمران خان کی ریحام خان کے ساتھ شادی کی افواہ پر سوشل میڈیا پر منفی ردِعمل نظر آیا ۔

مخالفین کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے ایک پیج پر ریحام خان کی نامناسب تصاویر پوسٹ کرکے ان کے کردار پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، بعد ازاں ان تصاویر کو برطانوی اخبار نے بھی شائع کیا تھا تاہم  فیس بک انتظامیہ نے پوسٹ کی جانے والی نامناسب تصاویر اور ویڈیو کلپ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ فیس بک پیج کو ڈیلیٹ کر دیا۔

ریحام خان ان تصاویر کی اشاعت کے بعد کافی دلبراشتہ نظر آئی تھیں، اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اپنے گھر اور فیملی سے دور پاکستان سے پیار اور یہاں کام کرنے کا حوصلہ انہیں جھوٹ اور فوٹو شاپ پر بنائی گئی جعلی تصاویر کی صورت میں ملا ہے ۔

 

واضح رہے عمران خان نے بھی اپنے ٹوئیٹر پیغام  میں کہا تھا کہ ان کی شادی کی افواہ کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے، شادی کرنا کوئی جرم نہیں، اس کےلئے مجھے مناسب وقت کا انتظار ہے، انکا کہنا تھا کہ اس وقت سانحہ پشاور کی وجہ سے قوم سوگ میں مبتلا ہے بہتر ہوگا کہ ہم مناسب وقت کا انتظار کریں۔

 

اہم ترین

مزید خبریں