لندن: برطانیہ کی عمر رسیدہ خاتون نے اپنی پھرتیوں سے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی خاتون کی عمر چوراسی برس ضرور ہے مگر اُن کی چابک دستی دیکھ کر نوجوان بھی دنگ رہ جاتے ہیں کیونکہ وہ اپنی فٹنس کی وجہ سے درختوں پر چڑھنے اور جھولا جھولنے کا مظاہرہ کرتی ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی خاتون کا نام ایلن نوبل بندر پڑ گیا کیونکہ وہ درختوں پر چلنے والی دنیا کی عمر رسیدہ خاتون ہیں۔
چار سو میٹر تک درختوں پر جھولتے ہوئی ایلن کے ساتھ اکثر اُن کے تین پوتے بھی موجود ہوتے ہیں۔ ایلن گزشتہ دو برسوں سے لندن میرا تھن میں بھی حصہ لے رہی ہیں۔
ایلن نے نوجوانوں کو مشورہ دیا ہے کہ جب آپ خود کو بوڑھا سمجھنا شروع کردیتے ہیں تب ہی بڑھاپا آتا ہے، میں نے زپنگ کو بطور چیلنج تسلیم کیا کیونکہ مجھے یقین ہے کہ نوجوانوں کی طرح میں بھی ہر کام کرسکتی ہوں۔