جمعرات, جون 27, 2024
اشتہار

تجارتی خسارے میں 87 فیصد کمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں تجارتی خسارہ 87 فیصد کم ہوا۔ 11 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 3.3 ارب ڈالر کم ہو کر 46 کروڑ ڈالر رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی 2024 کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 27 کروڑ ڈالر تھا۔ مئی کی درآمدات 5 ارب ڈالر اور برآمدات 3ارب ڈالر رہیں۔ مئی کا تجارتی خسارہ 2 ارب 3 کروڑ ڈالر رہا۔

تجارت، خدمات اور آمدن کا مئی 2024 کا خسارہ 3 ارب 66 کروڑ ڈالر رہا جب کہ ورکرز ترسیلات 3.24 کروڑ ڈالر رہیں۔

- Advertisement -

مالی سال کے 11 مہینوں میں کرنٹ اکاونٹ کھاتہ 46 کروڑ 40 لاکھ ڈالر منفی رہا۔ 11ماہ کی درآمدات 48.40 ارب ڈالر اور برآمدات 28.67 ارب ڈالر رہیں۔

گیارہ مہینوں کا تجارتی خسارہ 19.72 ارب ڈالر رہا۔ رواں مالی سال 11ماہ  میں تجارت، خدمات، آمدن کا خسارہ 29.37 ارب ڈالر رہا۔ 11مہینوں کی ورکرز ترسیلات 27 ارب 9 کروڑ ڈالر رہیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں