ہفتہ, جون 22, 2024
اشتہار

پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ، ایک دن میں 4 ہزار کیسز رپورٹ ،88 اموات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، ایک دن میں تقریباََ 4 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے اور 88 مزید افراد جاں بحق ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا صورتحال کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید88 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 177 تک پہنچ گئی۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ 24گھنٹوں میں کورونا کے 62ہزار238 ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 4 ہزار 7 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 6.43 فی صد رہی۔

- Advertisement -

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 97 ہزار 468 ہو گئی ہے اور ملک بھرمیں فعال کیسز کی تعداد 63 ہزار 436 ہے اور 8 لاکھ 13 ہزار 855 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا سے متاثرہ ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 707، پنجاب 3 لاکھ 33 ہزار ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 29 ہزار 13، بلوچستان 24 ہزار 413 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے80 ہزار 156 کیسز اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 471 کورونا کیسز سامنے آئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں