بدھ, مئی 28, 2025
اشتہار

پنجاب میں کروڑوں روپے مالیت کا سرکاری اسلحہ وبارود غائب، بڑا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب اسمبلی میں پیش کئی گئی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ محکمہ داخلہ کی زیر نگرانی اداروں سے کروڑوں روپے مالیت کا اسلحہ وبارود غائب ہوا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی آڈٹ رپورٹ برائے سال 2024-2023 پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی گئی۔ اس رپورٹ میں یہ سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے کہ محکمہ کی زیر نگرانی اداروں سے کروڑوں روپے مالیت کا اسلحہ اور بارود غائب ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 12 اضلاع سے 24 کروڑ 55 لاکھ سے زائد مالیت کا اسلحہ وبارود کی چوری ہوئی۔ تمام سامان کی عدم ریکوری رپورٹ کر دی گئی، لیکن تاحال وصولی نہ ہوسکی۔

رپورٹ کے مطابق 23-2021 میں ڈی پی او مظفر گڑھ کے دفتر سےئ 8 کروڑ 34 لاکھ سے زائد کا اسلحہ اور بارود غائب ہوا۔ سی پی او ملتان کے دفتر سے 74 لاکھ سے زائد مالیت کی رائفلز اور گولہ بارود غائب ہوا۔

اس کے علاوہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے دفتر سے 4 کروڑ 71 لاکھ سے زائد مالیت کا اسلحہ اور گولیاں غائب ہوئیں۔ پولیس آفس لاہور سے 4 کروڑ 68 لاکھ سے زائد مالیت کے غائب اسلحہ کی ریکوری تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ 2009 کے دوران سینٹرل جیل لاہور کے مختلف افسران کو دی گئی رائفلوں کا ریکارڈ بھی نہیں۔

رپورٹ میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوسیالکوٹ کے دفتر سے 56 لاکھ 14 ہزار مالیت کا اسلحہ اور سامان غائب ہوا۔ ڈی پی او ساہیوال کے دفتر سے 43 لاکھ روپے مالیت، ڈی پی اوکاڑہ کے دفتر سے 38 لاکھ سے زائد مالیت کا اسلحہ اور سامان غائب ہوا۔

اسی طرح ڈی پی او گجرات کے دفتر سے 35 لاکھ سے زائد جب کہ ڈی پی او فیصل آباد کے دفتر سے 26 لاکھ سے زائد مالیت کا اسلحہ اور گولہ بارود غائب ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں