جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

‘کورونا کے خلاف حکومتی اقدامات : 89 فیصد پاکستانیوں نے تائید کردی’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 89فیصد لوگوں کی کورونا پر حکومتی اقدامات کی تائید بڑی کامیابی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ٹرانسپرنسی کاسروےہویاکوئی اور سروے، طویل عرصے بعد سیاسی حکومت کے بارے میں اعتماد ظاہرہوا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عوام کووزیر اعظم پر اعتماد ہے وہ ذاتی مفادات کیلئےکوئی کام نہیں کرے گا ، 89 فیصد لوگ کورونا پر حکومتی اقدامات کی تائید کرتے ہیں، یہ بڑی کامیابی ہے۔

خیال رہے کہ حکومت کی مؤثر حکمت عملی کے باعث مہلک وبا پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا اور کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے،ْ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 350 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ10 مریضوں کی اموات ہوئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں