پیر, جون 30, 2025
اشتہار

ملک بھر میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 4 روز تک مون سون بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق آج سے 5 جولائی تک کشمیر، اسلام آباد، پوٹھوہار، خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں اور ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اور کوہاٹ میں سیلاب کا خدشہ ہے۔

راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، چکوال میں شدید بارش کا امکان ہے جب کہ لاہور، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال میں بارش متوقع ہے۔ فیصل آباد، سرگودھاڈویژن کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

ہزارہ ڈویژن، مالاکنڈ، آزادکشمیر میں لینڈسلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ دریائےکابل، دریائے سوات، چترال اور ہنزہ کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 2 سے 5جولائی کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اور بل بورڈز سے دور رہیں، عوام ندی نالوں کو عبور کرنے سے گریزک ریں۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کی ہدایت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں