سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جارحیت جاری ہے، قابض انتظامیہ نے سری نگر میں 8 محرم کے جلوس پر پابندی لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز نے سرینگر میں سیکیورٹی خدشات کا بہانہ کر کے آٹھ محرم کے جلوس پر پابندی لگا دی۔
سری نگر کے علاقے گرو بازار سے ڈل گیٹ تک محرم کا جلوس نہیں نکالا جا سکے گا، قابض فورسز کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر محرم کے جلوسوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
Restrictions in Srinagar parts to prevent Muharram processions pic.twitter.com/BWnzoqUi5a
— Basit Zargar (باسط) (@basiitzargar) August 7, 2022
قابض فورسز نے سرینگر اور وادئ کشمیر کے کئی علاقوں کو بند کر دیا ہے، موبائل انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ انتظامیہ 1979 سے 8 اور 10 محرم کے 2 بڑے جلوسوں پر پابندی لگاتی آ رہی ہے۔