ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

آٹھ محرم الحرام کا جلوس: ملک بھرمیں سیکورٹی کےسخت انتظامات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملک بھر میں آٹھ محرم الحرام کی منسابت سے برآمد ہونے والے جلوسوں کی سیکورٹی کے لیے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ کئی شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آٹھ محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوکر کھارادار حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگا جبکہ جلوس کی گزرگاہوں سےملحقہ علاقوں میں موبائل سروس بند ہوگی۔

ایم اے جناح روڈ اورصدر میں آٹھ محرم الحرام کے جلوس کی گزرگاہوں سے ملحقہ سڑکوں کو کنٹینرلگا کر بند کرگیا ہے۔


کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد


کراچی میں آٹھ، نو اور دس محرم الحرام کومحکمہ داخلہ سندھ نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔ حکام کا کہنا ہے پابندی لگائے جانے کی وجہ یومِ عاشور پر کیے جانے والے سیکورٹی انتظامات کو موثر بناناہے۔


محرم الحرام جلوس، متبادل ٹریفک پلان جاری


کراچی ٹریفک پولیس نے رواں سال بھی 8 تا 10 محرم پر نکالنے جانے والے جلوسوں کے پیش نظر متبال ٹریفک پلان جاری کردیا۔

دوسری جانب لاہور میں آٹھ محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ دربار حسین موری گیٹ سے برآمد ہوگا جو لوہاری، انارکلی، مال روڈ سے گزرتا ہوا پام اسٹریٹ انارکلی پر اختتام پذیرہوگا۔ جلوس کے راستوں پر موبائل فون سروس معطل رہے گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں