تازہ ترین

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ...

’امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منزل ہے‘

نیویارک: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

سانحہ نائن الیون: ورلڈ ٹریڈ سینٹر کا ملبہ کہاں اور کیوں گیا؟

نائن الیون کے واقعے میں لمحوں میں زمین بوس ہونے والی آئیکونک عمارت ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ملبے سے بھارت میں کئی عمارتیں تعمیر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

گیارہ ستمبر 2001 میں امریکی شہروں نیویارک، پنسلوینیا اور پینٹاگون پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں نے اس قدر تباہی پھیلائی جیسے امریکا پر قیامت ٹوٹ پڑی ہو۔

اس تباہ کن حملے میں امریکا کی آئیکونک ٹوئن ٹاور ورلڈ سینٹر کو بھی ہدف بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد دیکھتے دیکھتے موت کی وادی میں چلے گئے اور بادلوں کو چھوتی عمارت لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئی۔

ورلڈ سینٹر کے اس ملبے کو بعد ازاں بھارت پہنچا دیا گیا جہاں اس سے کئی کالجز، شاپنگ سینٹرز اور ورکشاپس و دیگر عمارتیں تیار کی گئیں۔

نائن الیون واقعے کے چھ ماہ بعد ہی امریکی حکام نے ملبہ ٹنوں کے حساب سے بھارت منتقل کردیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ملاپورم، کیرالہ میں تعمیر کیے گئے کالجز، تامل ناڈو کی کار ورکشاپ، لدھیانہ پنجاب کے ٹیکسٹائل شو روم اور بھارت کی کئی عمارتوں میں ورلڈ ٹریڈ سینٹرکے ملبے کا اسٹیل استعمال ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -