اشتہار

متحدہ عرب امارات نے خلا میں بھیجنے کے لیے 9 خلا بازوں کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کے حکام نے خلائی مشن کے لیے 9 خلا بازوں کے ناموں کا اعلان کردیا،جنہیں سنہ 2019 میں خلا میں بھیجا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے محمد بن راشد خلائی مرکز نے اپنے خلائی پروگرام کے لیے 9 خلا بازوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ جنہیں خلائی پروگرام کے لیے تریبت دی جائے گی تاکہ مختلف تحقیقاتی مشنز پر خلا میں بھیجا جاسکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا متحدہ عرب امارات سنہ 2019 اپریل میں اپنے اماراتی اور عربی شہری کو خلا میں بھیجے گا۔

- Advertisement -

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ خلائی پروگرام کے لیے منتخب ہونے والے 18 میں 9 امیدواروں کو محمد بن راشد خلائی مرکز اور روس کے ماہرین ان کو مزید سخت مراحل سے گزاریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ہے متحدہ عرب امارات کے خلائی مرکز کے ڈائریکٹر یوسف ال سائبانی کا کہنا تھا کہ ’آخری مرحلے میں 9 امید واروں میں سے کسی ایک اماراتی شہری کو خلائی مشن کے منتخب کیا جائے گا، جو خلائی مشن میں یو اے ای کی کی بہترین نمائندگی کرسکے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم اور یو اے ای کے ڈپٹی سپریم کمانڈر و ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے سنہ 2017 میں متحدہ عرب امارات کے خلائی مشن کا آغاز کیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے مذکورہ پروگرام میں سنہ 2021 میں سیارہ مریخ پر خلا بازوں کو بھیجنا اور سنہ 2117 میں سرخ سیارے پر رہائش اختیار کرنا بھی شامل ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں