تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کابل: افغان رکن پارلیمنٹ پر حملہ ، 9 افراد جاں بحق

کابل: افغان عمل میں پیش رفت کے باوجود افغانستان میں بم دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے، کابل میں ہونے والے دھماکے میں نو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق اسپن کلے اسکوائر کے قریب دھماکا ہوا، دھماکے کے نتیجے میں تین گاڑیوں میں آگ لگ گئی، دھماکے میں نو افراد جاں بحق ہوئے۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے میں رکن پارلیمنٹ حاجی خان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، خوش قسمتی سے حملے میں رکن پارلیمنٹ حاجی خان محفوظ رہے۔

گذشتہ روز بھی افغانستان کے صوبے پروان میں قائم امریکی فضائیہ کے سب سے بڑی ایئربیس پر 10 راکٹ داغے گئے جن میں سے چار عمارت کے اندر بھی گرے، نامعلوم افراد نے ایئربیس پر یکے بعد دیگرے 10 میزائل داغے، جن میں سے 4 فوجی اڈے کے احاطے میں گرے جبکہ 6 کو ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق میزائل حملے اس قدر شدید تھے کہ صوبے پروان کے دو دراز علاقوں میں بھی دھماکوں کی آواز سنائی دی جس کی وجہ سے شہری خوفزدہ بھی ہوئے۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق فضائی اڈے پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں:  افغانستان، امریکی فضائیہ کا سب سے بڑا اڈہ دھماکوں سے لرز اٹھا، 10 راکٹ حملے

واضح رہے کہ افغانستان میں پرتشدد واقعات میں روز بہ روز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، گزشتہ روز صوبہ غزنی میں قرآن خوانی کے دوران موٹر سائیکل دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تیس افراد شہید جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -