منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

لون ایپس کے 9 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آن لائن لون ایپس سے ادھار لے کر شہری کی خودکشی کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سیل نے گرفتار 9 ملزمان کو عدالت پیش کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ مجتبیٰ الحسن کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمان کے وکیل کی جانب سے بریت کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

سائبر کرائم سیل تفتیشی نے ملزمان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان کی بلیک میلنگ اور دھمکیوں سے شہری مسعود نے خودکشی کی، دیگر ملزمان کی گرفتاری اور موبائل فونز کی برآمدگی باقی ہے۔

ادھر ملزمان کے وکیل نے کہا کہ ملزمان نے حلال طریقے سے قرضہ دیا جو واپس مانگنا ان کا حق ہے۔

عدالت نے ریماکس دیے کہ ابتدائی طور پر ملزمان کو بری نہیں کیا جا سکتا، ایک شخص کی جان گئی ہے ایف آئی اے سچائی کا پتا لگائے گی۔ عدالت نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزمان کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں