جمعرات, اکتوبر 17, 2024
اشتہار

’9 مئی ملزمان کے ٹرائل کیلیے فوجی عدالتوں کے قیام پر اتفاق نہ ہوسکا‘

اشتہار

حیرت انگیز

آئینی ترامیم پر گزشتہ رات مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی قیادت کی ملاقات میں 9 مئی ملزمان کے ٹرائل کیلیے فوجی عدالتوں کے قیام پر اتفاق نہ ہوسکا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 26 ویں آئینی ترامیم کے معاملے پر گزشتہ روز جاتی امرا میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، جے یو آئی کی بیٹھک ہوئی تھی۔ اس ملاقات میں قائد ن لیگ میاں نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت تینوں جماعتوں کے دیگر رہنما بھی شریک تھی۔

اس اہم ملاقات کے اندرونی احوال سے واقف ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ عدالتی اصلاحات سے متعلق آئینی ترامیم پر تینوں جماعتوں کا اتفاق ہے لیکن 9 مئی ملزمان کے ٹرائل کے لیے فوجی عدالتوں کے قیام پر اتفاق نہ ہو سکا۔

- Advertisement -

ذرئع کے مطابق فوجی عدالتوں کے قیام کے لیے ن لیگ حامی ہے مگر اس پر پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کو تحفظات ہیں۔

طے شدہ عدالتی اصلاحات پر فضل الرحمان آج پی ٹی آئی کو اعتماد میں لیں گے اور اعتراض والی شقوں پر ن لیگی قیادت آپس مین پھر مشاورت کرے گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پیپلز پارٹی کا آئینی عدالت پر اصرار ہے مگر وہ آئینی بینچ ماننے کے لیے بھی تیار ہے۔

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں مشترکہ مسودے پر اتفاق رائے حاصل کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

عدلیہ کی اصلاحات کی حد تک اتفاق رائےحاصل کرلیا ہے، مولانا فضل الرحمان

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں