پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پاکستان میں کورونا سے مزید 9 مریض جاں بحق، مجموعی کیسز 3 لاکھ 16ہزار934 تک جا پہنچی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے 9 مریض جاں بحق اور 583 نئے کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 544 اور مجموعی کیسز 3 لاکھ 16ہزار934 تک جا پہنچی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا صورتحال کے تازہ اعداو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں 24 گھنٹےمیں کورونا وائرس سے مزید9 افراد جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات 6544 ہوگئی۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں ملک بھر میں 31ہزار 168 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 583 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 934 تک جا پہنچی جبکہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار15 ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 272، سندھ میں ایک لاکھ 39 ہزار 195، بلوچستان میں 15 ہزار 460، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 175 ہے جبکہ گلگت بلتستان میں 3 ہزار 886، اسلام آباد میں 17 ہزار 9 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 937 کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ اب تک 3 لاکھ 2 ہزار 375 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کورونا کے 497 کیسز تشویش ناک اور سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔

خیال رہے نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کردیا ، اسد عمر کا کہنا تھا کہ ایس اوپیزپرعملدرآمد سے کورونا کی دوسری لہر سے بچاؤ ممکن ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں