جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے 9 نئے کیس رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد: وزیر صحت ڈاکٹر محمد نجیب کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں آج کرونا وائرس کے 9 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں آج کرونا وائرس کے 9 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد آزاد کشمیرمیں کرونا کیسز کی تعداد 68 ہوگئی۔

وزیر صحت آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نے بتایا کہ کرونا وائرس کے مریضوں میں 5 کا تعلق کوٹلی،ایک کا تعلق باغ سے ہے،3 مریضوں کا تعلق سرگودھا سے ہے۔

ڈاکٹر محمد نجیب کے مطابق کوٹلی کے مریض ایک ہی خاندان سے ہیں،کوٹلی کےمریضوں میں سرگودھا سے آنے والے ان کے رشتہ دار بھی شامل ہیں،سرگودھا کے رہائشی رشتہ دار کے جنازے میں شرکت کے لیے آزاد کشمیر آئے تھے۔

وزیر صحت آزاد کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ باغ کا رہائشی مریض بیرون ملک سے واپس آیا تھا۔

پاکستان میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 13328 ہوگئی، 281 جاں بحق

واضح رہے کہ نئے اور مہلک وائرس کووِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 281 ہو گئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 13328 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں