تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

افغانستان، سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 9 طالبان ہلاک

کابل: افغانستان کے صوبے غزنی میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 9 طالبان ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی میں طالبان جنجگوؤں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں دونوں طرف سے جدید اسلحے کا استعمال کیا گیا۔

افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ  مسلح جھڑپیں صوبہ غزنی کے ضلع خواجہ عمیری میں ہوئیں، طالبان نے سکیورٹی فورسز کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

طالبان کی جانب سے نشانہ بنانے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بھرپور انداز میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں 9 طالبان ہلاک ہوئے جبکہ بقیہ حملہ آور جوابی فائرنگ ہوتے ہی وہاں سے فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں: عیدالاضحیٰ کی آمد: افغان‌ طالبان نے بڑا اعلان کردیا

افغان خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں طالبان کے دو اہم رہنما بھی مارے گئے۔ دوسری جانب افغان طالبان کی جانب سے اس حملے کے حوالے سے کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ 28 جولائی کو  افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کی تھی کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر طالبان کی جانب سے ملک کے کسی بھی علاقے میں کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے جنگ بندی پر عمل درآمد کا آغاز جمعے سے ہوگا اور آئندہ تین روز یعنی اتوار تک طالبان کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -