تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

9 سالہ بھائی سے گولی چل گئی، بڑا بھائی جاں بحق

لاہور کے تھانہ برقی کی حدود میں چھوٹے بھائی کی گولی چلنے سے بڑا بھائی جاں بحق ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے تھانہ برقی کی حدود میں 9 سالہ بھائی نے اپنے تایا کے زیر استعمال پستول اٹھائی تو اس سے 11 سالہ بھائی نے واپس لینے کی کوشش کی اس دوران گولی چلنے سے بڑا بھائی حیدر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق 12 سالہ حیدر پیٹ میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا، گولی 9 سالہ ریحان کی انگلی سے چھوتی ہوئی حیدر میں پیٹ میں جا لگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 سالہ ریحان بھی انگلی پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ اہلخانہ نے حیدر کا پوسٹ مارٹم کرانے اور قانونی کارروائی سے انکار کردیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں 7 سالہ بچے سے گولی چل گئی جس کے نتیجے میں اس کا دادا جاں بحق ہوگیا۔

سات سالہ عارف اور دیگر بچے بستر پر کھیل رہے تھے کہ اچھل کود میں وہاں پڑے پستول پر ان کا پاؤں پڑا جس سے گولی چل گئی جو دادا کی کمر پرجالگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

حنیف کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والے حنیف کی عمر61 سال ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -