تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عمان میں خوفناک آتشزدگی، بچے نے اہلخانہ کی زندگی بچالی

مسقط: عمان میں ایک گھر میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس پر 9 سالہ بچے نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہلخانہ کی جان بچالی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عمان کے علاقے باہلا ٹاؤن میں ایک گھر میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس پر 9 سالہ بچے نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر معذور ماں اور تین بہنوں کو بحفاظت گھر سے نکال لیا۔

رپورٹ کے مطابق گھر میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے جبکہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کے وقت گھر میں ماں اور بچے موجود تھے، سب سے بڑے 9 سالہ بچے معتصم الشقسی نے حاضر دماغی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے اپنی ماں اور پھر 6 سالہ تین چھوٹے بہنوں کو آگ کی لپیٹ سے بچالیا۔

بہادر بچے معتصم کے اس بہادرانہ اقدام کی تعریف کی جارہی ہے اور ریڈیو پر ان کا انٹرویو بھی نشر کیا گیا۔

ان کے والد کے مطابق آگ بجلی کے چارجر کی وجہ سے لگی، انہوں نے وضاحت کی کہ ان کا بیٹا ہمیشہ اپنے خاندان کی حفاظت کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صارفین کی جانب سے بچے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے انعام دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے جبکہ متاثرہ فیملی اس وقت اپنے نانا کے گھر رہائش پذیر ہے۔

Comments

- Advertisement -