نارووال: پنجاب کے ضلع نارووال میں 9 سالہ طالب علم کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا ، محمدعمیر گزشتہ شام گھر سے اشیائےخورونوش لینے گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع نارووال کے گاؤں عیسیٰ میں 9سالہ طالب علم کو قتل کردیا گیا ، پولیس نے والدکی مدعیت میں مبینہ اغوا اور قتل کامقدمہ تھانہ شاہ غریب میں درج کرلیا ہے۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ 9سالہ محمدعمیرگزشتہ شام گھرسےاشیائےخورونوش لینےگیاتھا ، تلاش کرنےپربھٹہ کےقریب سےلاش ملی، لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے شکرگڑھ اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
خیال رہے صوبہ پنجاب میں کمسن بچوں اور بچیوں کے اغوا، زیادتی اور قتل کے واقعات میں گزشتہ کچھ برس کے دوران بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
یاد رہے شیخورہ میں کمسن بچی اغوا کے بعد قتل کردی گئی تھی ، ، اہل خانہ نے الزام عائد کیا تھا کہ پولیس نے بچی کے اغوا کی شکایت درج کروانے پر کوئی مدد نہیں جب کہ ڈی ایس پی مرید کے نے بھی واقعے پر توجہ نہیں دی، جس کے بعدپولیس نے والد سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔