11.4 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

ایواسٹین انجکشن کی 90 فیصد تحقیقات مکمل، رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ ایواسٹین انجکشن کی نوے فیصد تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایواسٹین انجکشن کی 90 فیصد تحقیقات کر لی گئیں ہیں اور تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی ہے۔

ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ اب تک 5 ڈرگ انسپکٹرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ماہر امراض چشم پر مشتمل 5رکنی نئی کمیٹی تشکیل دے دی گئی پے

- Advertisement -

نگران وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ کمیٹی ایواسیٹن انجکشن کے استعمال کیلئے ایس او پیز مرتب کرے گی، انجکشن کو غلط طریقے سے استعمال کر کے مریضوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

گذشتہ روز ایواسٹین انجکشن اسکینڈل کے اصل ذمہ داران کو بچانے کی کوشش کا انکشاف سامنے آیا تھا کہ ایوسٹین انجکشن لگانے والےڈاکٹرز، اسپتال انتظامیہ کو بچایا جا رہا ہے۔

دو ہفتے گزرنے کے باوجود ایوسٹین انجکشن کی تحقیقات مکمل نہ ہو سکیں، ذمہ دار ڈاکٹرز اور اسپتالوں کو بچانے کیلئے تحقیقات کو طول دیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ ایوسٹین کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں کیخلاف کارروائی نہ ہو سکی اور صوبائی حکومت انجکشن لگانے والے ڈاکٹرز اور اسپتالوں کیخلاف بے بس ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں